جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

الیکشن کمیشن نے محمود اچکزئی کوفوج کے خلاف تقریر کرنے پرطلب کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی میں فوج کے خلاف متنازعہ تقریرکرنے پر پختوان خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی کو وضاحت کے لیے یکم ستمبر کوطلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے یہ نوٹس سابق صدارتی امیدوار وحید کمال کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کے بعد جاری کیا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ محمود اچکزئی نے قومی اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران افواج پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی تھی جو آئین کے آرٹیکل 19 کے منافی عمل ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اس سے قبل بھی محمود اچکزئی خیبر پختونخواہ کوافغانستان کا حصہ قرار دیکر ملکی وحدت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرچکے ہیں اور اب اپنی تازہ تقریرمیں افواج کوبدنام کرنے کی کوشش کی اس لیے الیکشن کمیشن محمود اچکزئی کو نااہل قرار دے۔

- Advertisement -

پاکستان میں کسی ملک کی پراکسی وار نہیں لڑیں گے، محمود اچکزئی

درخواست کی سماعت چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں ایک پینل نے کی جس نے محمود اچکزئی کویکم سمتبر کے دن الیکشن کمیشن آف پاکستان کے آفس میں پیش ہو کر جواب دینے کا نوتس جاری کیا،محمود اچکزئی بلوچستان کے حلقہ 259 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

واضح رہے آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت افواج پر کی گئی الزام تراشی قابل گرفت قانون ہے،یہ آرٹیکل کسی شخص کو اجازت نہیں دیتا کہ افواج پاکستان کی تضحیک کرے اور اس حوالے سے منفی تاثرات عوام میں پھیلانے کا موجب بنے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں