اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

فواد چوہدری کیخلاف توہینِ الیکشن کمیشن کیس کا جیل ٹرائل کالعدم قرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کا جیل ٹرائل کالعدم قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ مین توہینِ الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے درخواست پرفیصلہ سنایا، فیصلے میں فواد چوہدری کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کا جیل ٹرائل کالعدم قرار دے دیا۔

- Advertisement -

عدالت نے اپنے حکم میں الیکشن کمیشن کی جیل کی مکمل کارروائی ہی کالعدم قراردے دی اور سابق وزیر پراڈیالہ جیل میں عائد فرد جرم اور جیل ٹرائل کا آرڈربھی کالعدم قرار دیا۔

جس کے بعد سابق وزیر پر توہین الیکشن کمیشن میں عائد فرد جرم بھی غیرموثر ہوجائے گی۔

بعد ازاں سابق وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا کہ توہین الیکشن کمیشن ،الحمدللہ انصاف کی ایک اور فتح ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل ٹرائل پروسیڈنگز کو غیرآئینی قرار دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں