اشتہار

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 43 اراکین کو ڈی نوٹیفائی کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 43 اراکین کو ڈی نوٹیفائی کردیا اور قومی اسمبلی کی مزید 43نشستوں کو خالی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے 43 اراکین کو ڈی نوٹیفائی کردیا اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اسپیکر کی جانب سےبھجوائے گئے استعفوں کے بعد ڈی نوٹیفائی کیا۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی مزید 43نشستوں کو خالی قرار دے دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈی نوٹیفائی ہونے والوں میں ریاض فتیانہ،طارق حسین، یعقوب شیخ ، راز محمد مرتضیٰ اقبال ،غزالہ سیفی، نوشین حامد، جواد حسین ،صائمہ ندیم ، تاشفین صفدر، صوبیہ کمال شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ذلے ہما، رخسانہ نوید ،حاجی امتیاز چوہدری،سردار خان لغاری ، لال چند ، منزہ حسن ، طارق صادق بھی ڈی نوٹیفائی ہونے والوں میں شامل ہیں۔

گذشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی ارکان کے منظور شدہ استعفے الیکشن کمیشن بھجوا دیئے تھے۔

خیال رہے سب سے پہلے اسپیکر قومی اسمبلی نے جولائی میں پی ٹی آئی کے گیارہ استعفے منظور کیے تھے جبکہ گزشتہ ہفتے دو مراحل میں پی ٹی آئی کے 70 استعفی منظور کیے تھے۔

آج 43 استعفوں کی منظوری کے بعد اب پی ٹی آئی اراکین کے تمام استعفے منظور ہو چکے ہیں، پی ٹی آئی کے اتحادی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا استعفی بھی منظور ہو چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں