پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ ، قومی ووٹرز ڈے 5 دسمبر کو منانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیف الیکشن کمشنر سرداررضا کی ریٹائرمنٹ کے باعث قومی ووٹرز ڈے 7دسمبر کی بجائے 5 دسمبر کو منایا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، چیف الیکشن کمشنر 6 دسمبر کو ریٹائرڈ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی ووٹرز ڈے 2 روز قبل منانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، قومی ووٹرز ڈے7دسمبر کی بجائے 5 دسمبر کو منایا جائے گا، قومی ووٹرز ڈے کی تاریخ چیف الیکشن کمشنرکی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے تبدیل کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے ووٹرزڈے کی تقریب مرکزی دفترمیں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، قومی ووٹرز ڈے 7 دسمبر کو منایا جاتا ہے اور ماضی میں قومی ووٹرز ڈے کی مرکزی تقریب ایوان صدر میں ہوتی تھی۔

خیال رہے چیف الیکشن کمشنرسردار رضا چھ دسمبر کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے ، الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا کی ریٹائرمنٹ سے متعلق حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے بذریعہ خط وزارت پارلیمانی امور کو آگاہ کیا ، جس میں کہا گیا چیف الیکشن کمشنرجسٹس ریٹائرڈ سرداررضا کی مدت 6 دسمبر کو مکمل ہو جائے گی ، سرداررضا نے 6 دسمبر2014 کو عہدہ سنبھالا تھا۔‏

وزارت پارلیمانی امور کو چیف الیکشن کمشنر کا خط موصول ہوگیا ہے، چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ کے بعد الیکشن کمیشن غیر فعال ہوجائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں