بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

الیکشن کمیشن کا قومی ووٹرز ڈے 7 دسمبر کی بجائے آج منانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی ووٹرز ڈے 7 کی بجائے آج 5 دسمبر کو منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں قومی ووٹرز ڈے 7 دسمبر کو منایا جاتا ہے تاہم ایونٹ کی تقریب کی تاریخ میں تبدیلی چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے کی گئی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کل چھ دسمبر کو ریٹائر ہوں گے، یاد رہے کہ ماضی میں قومی ووٹرز ڈے کی مرکزی تقریب ایوان صدر میں ہوتی رہی ہے، تاہم آج قومی ووٹرز ڈے کی تقریب الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر میں منعقد کی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

پاکستان میں آج ووٹ کے قومی دن کی مناسبت سے ریجنل الیکشن کمشنر کراچی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہر شہری اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائے، اور انتخابی عمل میں حصہ ضرور حصہ لے۔

تازہ ترین:  چیف الیکشن کمشنر کی تقرری ، حکومت نے 3 نام تجویز کردیئے

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے چیف کی تقرری پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاملات الجھاؤ کا شکار ہو گئے ہیں، اپوزیشن کا کہنا ہے کہ سربراہ الیکشن کمیشن اور ارکان کے عدم تقرر سے آئینی بحران پیدا ہو گیا ہے، تاہم معروف قانون دان بابر اعوان نے آج کہا ہے کہ اس سے آئینی بحران پیدا نہیں ہوگا مگر ایک خلا آ جائے گا۔

دوسری طرف آج وفاقی‌ حکومت کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے 3 نام سامنے آ گئے ہیں، جن میں بابر یعقوب، فضل عباس میکن اور عارف خان شامل ہیں۔

خیال رہے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا 6 دسمبر کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے، الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ کے بعد الیکشن کمیشن غیر فعال ہو جائے گا، سردار رضا نے 6 دسمبر 2014 کو عہدہ سنبھالا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں