جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس
آج بھی ہوا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اجلاس کی صدارت کی سیکرٹری الیکشن کمیشن اور لیگل ونگز کی جانب سے شرکا کو بریفنگ دی گئی۔

- Advertisement -

اجلاس میں سپریم کورٹ فیصلے پرعملدرآمد کے پہلوؤں پرغورکیاگیا، الیکشن کمیشن لاونگ نے مخصوص نشستوں کا معاملہ تفصیلی فیصلے تک مؤخر کرنے کی تجویز دی۔

ذرائع الیکشن کمیشن لاونگ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے مختصر فیصلے میں کچھ ابہام موجود ہیں، ابہام دور کرنے کیلئے ان چیمبر رجوع یا تفصیلی فیصلے کا انتظارکیا جاسکتا ہے۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ کرلیا ، ترجمان نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کا کل اورآج سپریم کورٹ حکم پر عملد رآمد کیلئےاجلاس ہوا، الیکشن کمیشن کی جانب سے لیگل ٹیم کو ہدایات جاری کی گئیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ فیصلے کے کسی پوائنٹ پرعملدرآمد میں رکاوٹ ہے تو فوری نشاندہی کریں،لیگل ٹیم نشاندہی کرےتاکہ مزید رہنمائی کیلئےسپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے۔

ترجمان نے چیف الیکشن کمشنر ،معزز ممبران کو بے جا تنقید کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا چیف الیکشن کمشنر ،معزز ممبران پر ایک سیاسی جماعت کی تنقید کومسترد کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور معززممبران سے استعفے کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے ، الیکشن کمیشن دباؤکو خاطر میں نہ لاتے ہوئےآئین وقانون کےمطابق کام کرتا رہے گا۔

ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے کسی فیصلے کی غلط تشریح نہیں کی ، الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی الیکشن درست قرارنہیں دیاجس پرپی ٹی آئی مختلف فورمز پر گئی ، پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن سےمتعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اپ ہولڈ کیا گیا اور انٹراپارٹی الیکشن درست نہ ہونےپرالیکشنز ایکٹ کی دفعہ 215 کےتحت بلے کانشان واپس کیا گیا، الیکشن کمیشن پر الزام تراشی انتہائی نامناسب ہے۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 39ایم این ایز نے اپنے کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی سے اپنی وابستگی ظاہر کی تھی ،کسی بھی پارٹی کا امیدوار ہونے کیلئےپارٹی ٹکٹ اور ڈکلیریشن آراوکوجمع کرانا ضروری ہے ، ان امیدواروں نےپارٹی ٹکٹ اور ڈکلیریشن جمع نہیں کرایا تھا، ریٹرننگ آفیسروں کے لئے یہ ممکن نہیں تھا کہ انکو پی ٹی آئی امیدوار ڈکلیئرکرتے۔

خیال رہے سپریم کورٹ کے تیرہ رکنی فل کورٹ نے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں