بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

الیکشن کمیشن کا کے پی اور پنجاب الیکشن میں آر ٹی ایس کے بجائے آر ایم ایس کے استعمال کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن  نے خیبرپختونخوا اور پنجاب الیکشن میں آر ٹی ایس کے بجائے پرانے آر ایم ایس کے استعمال کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اور پنجاب الیکشن میں آر ٹی ایس استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں صوبوں میں الیکشن آر ایم ایس کے ذریعے کروائے جائیں گے، آر ایم ایس کوموڈیفائی کرنے کیلئے کروڑوں کا ٹھیکہ بھی دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کمپنی آر ایم ایس کو موڈیفائی کر کے 2 ماہ تک الیکشن کمیشن کے حوالے کرے گی، موڈیفائیڈ آر ایم ایس ضمنی انتخاب میں تجربہ کیے بغیر کسی بھی الیکشن میں استعمال نہیں ہوگا۔

، ذرائع الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ صوبوں کے عام انتخابات پرانے آر ایم ایس پر ہی کروائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات سے قبل پرانے آر ایم ایس کی ریہرسل کا فیصلہ کیا ہے ، الیکشن سے قبل پرانے آر ایم ایس پر ایک دن کی موک ایکسرسائز بھی کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے ملازمین کو آر ایم ایس کے استعمال کی ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں