منگل, مئی 20, 2025
اشتہار

4 تنخواہوں کے برابر بونس: بجٹ سے قبل ملازمین کے لئے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بجٹ سے قبل ملازمین کو کروڑوں روپے کے اعزازیے سے نواز دیا گیا، ملازمین کو 4 بنیادی تنخواہیں دی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے ملازمین کو کروڑوں روپے کے اعزازیے دیئے گئے۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ جنوری، فروری، مارچ اور مئی میں اعزازیے دیے، کروڑوں کے اعزازیے 4 مختلف مراحل میں دیے گئے۔

دستاویز میں کہنا تھا کہ انضباطی انکوائریزاورمنفی ریمارکس والے ملازمین اور الیکشن کمیشن کے خلاف کیسز کرنے والےملازمین کو اعزازیے نہیں دیے گئے۔

اس کے علاوہ 30 جنوری سے پہلے چھٹیوں پر رہنے والے ملازمین کو بھی اعزازیہ نہیں دیا گیا۔

مزید پڑھیں : آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟

دستاویز کے مطابق اعزازیے الیکشن کمیشن کے چارجڈ بجٹ سے دیے گئے، گریڈ دو سے 9 تک کے ملازمین کو 4 بنیادی تنخواہیں اور گریڈ 11 سے 17 تک کے ملازمین کو 3 بنیادی تنخواہیں دی گئیں۔

دستاویز کے مطابق گریڈ 18 سے اوپر کے ملازمین کو 2 بنیادی تنخواہیں دی گئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں