تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کی تیاریوں میں مشکلات کا سامنا، وجہ کیا؟

اسلام آباد : آئندہ عام انتخابات کےلیے بجٹ کی منظوری کا معاملہ سرد خانے کی نذر ہونے کے باعث الیکشن کمیشن کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تیاریوں کے لئے فوری طور پر 18 ارب روپے مانگ لئے تاہم ابھی تک الیکشن کمیشن کا بجٹ اقتصادی رابطہ کمیٹی میں زیر التوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرانٹ زیر التوا ہونے کے باعث الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تیاریوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، الیکشن کمیشن نےاپنی نئی ڈیمانڈ وزارت خزانہ اورای سی سی کو بھجوا دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق حکومت سے 47 ارب روپے مانگ رکھے ہیں، جن میں سے 27 ارب رواں مالی سال جبکہ 20 ارب آئندہ مالی سال میں ملیں گے۔

اس سے قبل ای سی ذرائع کا کہنا تھا کہ انتخابات کے لیے میٹریل کی پرنٹنگ جاری ہے جبکہ حلقہ بندیاں بھی مکمل ہوچکی ہیں، انتخابی فہرستیں اپ ڈیٹ، پولنگ اسٹاف کا تمام ڈیٹا، پولنگ اسٹیشنز کتنے ہوں گے اور کہاں کہاں ہوں گے سب ڈیٹا تیار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی منصوبہ بندی تیار

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی عملے کی تربیت کی تیاری بھی مکمل کرلی گئی ہے آر ایم ایس کے استعمال کی حکمت عملی بھی مرتب کرلی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق آر او اور ڈپٹی آر اوز کی فہرستیں اور ڈیٹا تیار کرلیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -