اسلام آباد : این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار پرجرمانہ عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین پر 40 ہزار اور ن لیگ کے امیدوار پیرسید اقبال شاہ پر 30 ہزار جرمانہ عائد کردیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں امیدواروں نے انتخابی مہم کے لیے پارلیمنٹرینز کو بلاکر ضابطہ اخلاف کی خلاف ورزی کی اور دونوں امیدواروں پر الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت جرمانے عائد کیے گئے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی کے نتیجے میں خالی ہونے والی نشت این اے 154 پرضمنی الیکشن آج ہو رہا ہے۔
این اے 154 لودھراں میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ جاری
این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے علی خان ترین اور مسلم لیگ ن کے پیر سید اقبال شاہ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں