تازہ ترین

بلدیاتی انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے قبل اہم ترین فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کی تیاریوں کے لئے موجودہ انتظامی یونٹس، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ضلعی کونسلزکو فوری طور پر منجمد کردیا گیا ہے، اب انتظامی یونٹس کی حدود میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جاسکےگی۔

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی کمیٹی یا کنوینرکےبطورتعینات افسران کے تبادلوں پربھی پابندی عائد کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صوبائی اسمبلیاں اسی ماہ تحلیل ہوجائیں گی، عمران خان

ادھر الیکشن کمیشن پنجاب کے لوکل گورنمنٹ کیلئے یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں سے متعلق امور پر کام شروع کردیا ہے،الیکشن کمیشن کی حلقہ بندی کمیٹی یونین کونسلز کی حلقہ بندیاں کریگی، الیکشن کمیشن کی حلقہ بندی کمیٹی یونین کونسلزکی حلقہ بندیاں کریگی۔

الیکشن کمیشن اوورٹائم کرنیوالے افسران،ملازمین کو اضافی رقم دلوانےکیلئے متحرک

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے اوورٹائم کرنیوالے افسران،ملازمین کو اضافی رقم دلوانے کیلئے بھاگ ڈور شروع کردی ہے اور اوورٹائم چارجزکی ادائیگی کیلئے اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ اوورٹائم چارجزدس نومبر 2022سے30جون2023تک اداکیےجائیں، مذکورہ اوورٹائم کی ادائیگی بلدیاتی انتخابات،ووٹرلسٹوں،دیگرامورکی مد میں مانگی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -