تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

صوبائی اسمبلیاں اسی ماہ تحلیل ہوجائیں گی، عمران خان

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نےملکی معیشت کوتباہ کرکے رکھ دیا ہے، صوبائی اسمبلیاں اسی ماہ تحلیل ہوجائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کیلئے آنے والے تجزیہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ معاشی تباہی سے بچنے کا واحد راستہ عام انتخابات ہیں۔

عمران خان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ رواں دسمبرکے مہینے میں ہی صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی، ہم چوہدری پرویزالہٰی کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل پر جو فیصلہ ہوا پرویزالہٰی اس کی مکمل تائید کریں گے، مسلح افواج کے نئے سربراہ نے خود کو غیرجانبداررکھنے کا کہا ہے، لہٰذا اب ان کے اقدامات سے دیکھیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ موجودہ حکومت نے1100ارب روپے کا دوسرا این آر او لے لیا، پاکستان کے تمام چور اکٹھے ہوچکے ہیں۔

ملک کو بچانے کیلئے انتخابات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے، چوہدری پرویزالہٰی پنجاب کے وزیراعلیٰ ہیں، بحیثیت وزیراعلیٰ پرویزالہٰی کے پاس وزیر اعظم سے زیادہ اختیارات ہیں۔

چوہدری پرویزالہٰی چاہتے ہیں کہ اسمبلیاں کچھ دیراور چلیں، چوہدری پرویزالہٰی وہ عمل کریں گے جو ہم انہیں کہیں گے، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا قانون ختم ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں : جب تک زندہ ہوں ان چوروں کیخلاف لڑوں گا، عمران خان 

اس سے قبل وکلاء کنونشن سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں نے خود کو این آر او ٹو دے دیا، ان بڑے بڑے چوروں کے مقدمات ختم کردئیے گئے اور آج وہ آزاد گھوم رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک میں جب تک قانون کی حکمرانی ہے چور ڈاکوؤں کے لئے رکاوٹیں ہیں،جس دن قانون کی حکمرانی ختم ہوگئی تو ان کے بچے اس ملک پر حاوی ہوں گے، واضح کردوں کہ جب تک میں زندہ ہوں میں ان کےخلاف لڑوں گا۔

Comments

- Advertisement -