جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا تحریری فیصلہ جاری ، قانون کے مطابق اقدامات کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا تحریری فیصلے میں پی ٹی آئی کو فنڈنگ ضبط کرنے کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے قانون کے مطابق اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، الیکشن کمیشن نے 68 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

جس میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے فنڈنگ سےمتعلق سرٹیفکیٹ درست نہیں تھے۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو فنڈنگ ضبط کرنے کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے قانون کے مطابق اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔

تحریری فیصلے میں الیکشن کمیشن نے فیصلے کی کاپی وفاقی حکومت کو بھی بھجوانے کی ہدایت کردی۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے دانستہ طور پر ووٹن کرکٹ لمیٹڈ سےممنوعہ فنڈنگ حاصل کی۔

فیصلے میں پی ٹی آئی کو امریکا اور کینیڈا سے ملنے والی فنڈنگ ، 34غیرملکی شہریوں سے ملکی والی فنڈنگ ممنوعہ قرار دی۔

تحریری فیصلے میں الیکشن کمیشن نے رومیتا سیٹھی سے ملنے والی فنڈنگ اور 351غیرملکی کمپنیوں سےملنے والی فنڈنگ بھی غیر قانونی قرار دی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے دانستہ طور پر یواےای کی کمپنی برسٹل انجینئرنگ ، سوئٹزرلینڈکی ای پلینٹ ٹرسٹیزکمپنی اور برطانیہ کی ایس ایس مارکیٹنگ کمپنی سے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی۔

الیکشن کمیشن نے یو ایس اےایل ایل سی اور برسٹل سروسز سے فنڈنگ بھی ممنوعہ قرار دیتے ہوئے کہا دستیاب ریکارڈ اور شواہد کی بنیاد پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوتی ہے۔

تحریری فیصلے کے مطابق پی پی او کے آرٹیکل 6 کے تحت تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس کیا جاتا ہے، فیصلے کی روشنی میں قانون کے تحت کارروائی شروع کی جا سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں