تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

’بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہو تو بھی الیکشن شفاف اور قانونی ہوں گے‘

لندن: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی کا پریکس اینڈ پروسیجر قانون کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور...

عازمین حج کیلیے مخصوص سوٹ کیس اور موبائل پیکچ

اسلام آباد: عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے...
Array

الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کے دعوے کی قلعی کھول دی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان الطاف احمد خان نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر وضاحت جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے جلسے میں تقریر کے دوران فارم 45 غائب ہونے کا الزام لگایا تھا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان الطاف احمد خان نے پی پی چیئرمین کے دعوے کی قلعی کھولتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے بیان میں کسی قسم کی سچائی نہیں کیونکہ فارم 45 ، 46، 48، 49 الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کیے جاتے ہیں اور وہ آج بھی موجود ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنز کے فارم45 غائب ہونے کا دعویٰ‌ بالکل غلط اور بے بنیاد ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے الیکشن کمشنر پیر مقبول احمد نے کہا ہے کہ ضم ہونے والے قبائلی علاقوں کی 16 صوبائی نشستوں پر الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں، بلدیاتی انتخابات بھی رواں سال کے آخر تک منعقد کیے جائیں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے وضاحت کی کہ قبائلی اضلاع میں ہونے والی پولنگ کے روز فوج کی تعیناتی کا فیصلہ واپس نہیں لیا، حساس، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر فوج تعینات رہے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عام پولنگ اسٹیشن پر صرف باہر فورجی تعینات ہوں گے، سیکیورٹی کےپیش نظرپولنگ اسٹیشن پرحساس اور انتہائی حساس اسٹیشنز پر فوج تعینات کرنےکافیصلہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -