ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

این اے 120 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پربلال یاسین سے جواب طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے 120 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پنجاب کے صوبائی وزیر بلال یاسین سے 7 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق این اے 120 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔

صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین کیس کی سماعت کے دوران پیش نہ ہوئے جس پر چیف الیکش کمشنر نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ سماعت کے دوران بلال یاسین کے وکیل بھی پیش نہیں ہوئے بلکہ جونیئروکیل پیش ہوئے۔

چیف الیکشن کمشنر نے دوران سماعت کہا کہ معاملہ سنجیدہ ہے بلال یاسین کی نااہلی کے لیے شوکاز نوٹس جاری کرسکتے ہیں جس پر ان کے وکیل نے کہا کہ بلال یاسین کو نوٹس ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے کا نہیں بلکہ وکیل کے ذریعے پیش ہونے کا ملا تھا۔

سردار رضا خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکومتی جماعت ہی ایسا کرے گی تو باقی لوگ بھی کریں گے۔


این اے 120 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پرویز ملک سے جواب طلب


یاد رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے این اے 120 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر برائے کامرس وٹیکسٹائل پرویز ملک کو نوٹس جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین سے 7 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بلال یاسین انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تو نااہلی کے لیے شوکاز نوٹس جاری کریں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں