اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

الیکشن کمیشن نےاسلام آباد کےسینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سینیٹ کی دو نشتوں کا انتخابی شیڈول بھی جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صدرممنون حسین نے الیکشن ایکٹ کی اسلام آباد تک توسیع کی منظوری دے دی جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد کے لیے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 10 فروری تک وصول کیے جائیں گے اور کاغذات کی جانچ پڑتال 13 فروری تک ہوگی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیلیں 16 فروری تک دائرہوسکیں گی اوراپیلوں پرفیصلے 19 فروری تک ہوں گے۔

امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹ 20 فروری کو جاری ہوگی اور امیدوار 21 فروری تک کاغذات واپس لے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ 3 مارچ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگی۔


سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری


خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2 فروری کو چاروں صوبوں کے لیے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں