الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔ 266 قومی اور 593 صوبائی نشستوں کی حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔
پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141 اور سندھ میں 51نشستیں ہوں گی۔ کے پی کے میں 45 ، بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16نشستیں ہوں گی۔ دارالحکومت اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی 3نشستیں ہوں گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کی تعداد 266 ہو گی۔ پنجاب اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 297 ہو گی جب کہ سندھ اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 130 ہو گی۔
- Advertisement -
کے پی کے اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 115 اور بلوچستان اسمبلی کی جنرل نشتیں 51 ہوں گی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری کےتحت حلقہ بندیاں مکمل کی گئی ہیں۔