جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

الیکشن کمیشن نے سندھ میں اضلاع اور علاقوں کی حدود تقسیم کرنے پر پابندی عائد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سندھ کے تمام اضلاع، شہری اور مقامی علاقوں کی حدود تقسیم کرنے پر پابندی عائد کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ میں متوقع بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بڑا حکم نامہ جاری کیا، جس میں ضلع کی حدود تبدیل کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سندھ حکومت شہری یا مقامی علاقے کی حدود بھی تبدیل نہیں کرسکتی جبکہ ٹاؤن اور میونسپل کمیٹی کی تبدیلی پر بھی پابندی ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ نئی حلقہ بندیاں سابقہ حدود پر ہی کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: نیا بلدیاتی قانون: ایم کیو ایم کا سندھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں: سندھ اسمبلی میں بلدیات ترمیم بل 2021 منظور

یاد رہے کہ سندھ حکومت نے گزشتہ دنوں بلدیاتی انتخاب میں ترمیم کر کے نیا قانون اسمبلی سے منظور کروایا تھا، جس میں ڈی ایم سی اور یونین کونسلز کو ختم کرکے ٹاؤن کی تعداد کو بڑھایا گیا تھا۔

 

اہم ترین

مزید خبریں