جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

الیکشن کمیشن صدر کے انتخاب کا شیڈول کب جاری کرے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ یکم مارچ کو صدر کے انتخاب کا شیڈول اور پبلک نوٹس جاری کردیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 41 (4) کے تحت صدر کا انتخاب جنرل الیکشن کے 30 دن کے اندر کروانا لازم ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آرٹیکل 91 اور 130 کے تحت اسمبلیوں کی پہلی نشست الیکشن کے 21 روز کے اندر ہونا ضروری ہے۔

- Advertisement -

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 29 فروری کو تمام اسمبلیاں وجود میں آجائیں گی، صدر کے انتخاب کے لیے الیکٹورل کالج کی تکمیل ہوگی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے ایک دن مقرر کیا جائے گا مجوزہ پروگرام کے مطابق 2 مارچ دن 12 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ پروگرام کے مطابق 2 مارچ دن 12 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

ای سی کا کہنا ہے کہ خواہشمند امیدواران آج سے ہی کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن سے حاصل کرسکتے ہیں، مزید معلومات کے اور رہنمائی کے لیے الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں