ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

راولپنڈی کے 4 قومی اور 2 صوبائی اسمبلیوں کے نتائج روکنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : راولپنڈی کے 4 قومی اور 2 صوبائی اسمبلیوں کے نتائج روکنے کا حکم دے دیا گیا ، جس میں این اے 52، این اے 53، این اے 56 اور این اے 57 سمیت پی پی 17 اور پی پی 6 شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات سال 2024 کے نتائج ناکام امیدواروں کی جانب سے چیلنج کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے راولپنڈی کے 4 قومی اور 2 صوبائی اسمبلیوں کے نتائج روکنے کا حکم دے دیا۔

- Advertisement -

این اے 52، این اے 53، این اے 56 اور این اے 57 کے نتائج روک دیئے گئے جبکہ پی پی 17 اور پی پی 6 کے نتائج بھی روکنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

این اے 52 سے طارق عزیز بھٹی اور این اے 53 سے اجمل صابر نے نتائج چیلنج کر رکھے تھے جبکہ این اے 56 سے شہریار ریاض اور این اے 57 سے سمابیہ طاہر نے نتائج کو چیلنج کیا تھا۔

پی پی 17 سے راشد حفیظ اور پی پی 6 زین ضیاء عباسی نے نتائج کو چیلنج کیا تھا۔

امیدواروں نے فارم نمبر 45 بھی الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیئے ، جس پر الیکشن کمیشن نے متعلقہ این اے اور پی پی کے آر اوز کو 15 فروری کو طلب کر لیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں