اشتہار

نئی حلقہ بندیاں کیسے کی جائے، الیکشن کمیشن نے طریقہ کار وضع کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں پر عملدرآمد کیلئے طریقہ کار تیارکرلیا ہے، ہرصوبے میں تین افراد پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق طریقہ وضع کرلیا ہے، ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کیلئےہرصوبےمیں تین افسران پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

کمیٹیاں بننے کے بعد شماریات ڈویژن سے تفصیلات لی جائیں گی اور اضلاع کے نقشے حاصل کئے جائے گے جبکہ شہری علاقوں کے شماریات سرکلز کو نہیں توڑاجائے گا۔

- Advertisement -

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق کل آبادی کو دو سو ساٹھ نشستوں پرتقسیم کرکے کوٹہ نکالاجائےگا، کمیٹیاں قومی وصوبائی حلقہ بندیوں پرپروپوزل تیارکرکے الیکشن کمیشن میں پیش کریں گی، ڈرافٹ میں کوئی نقص ہوا تو کمیٹی پندرہ دن میں نقص دور کرکے ڈرافٹ جمع کرانے کی پابند ہوگی۔

الیکشن کمیشن پروپوزل کے بعد حلقہ بندیوں کی فہرست شائع کرے گا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کےمطابق ایک حلقہ تقریباسات لاکھ آبادی پر مشتمل ہوگا، قومی اسمبلی کی کوئی نشست ایک ضلع سےزائد پرمشتمل نہیں ہوگی اگرایسا ہوا تو اس کی معقول وجہ دینا ہوگی جبکہ فاٹاکیلئے الگ الگ حلقہ بندی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں