اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کیلیے مقرر کر دیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 8 دسمبر کو پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی ابتدائی سماعت ہوگی۔ الیکشن کو کالعدم قرار دینے سے متعلق 11 افراد نے درخواست دائر کی تھی جس میں راجہ طاہر نواز، اکبر ایس بابر، نورین  فاروق سمیت و دیگر شامل ہیں۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے انٹرا پارٹی الیکشن کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا۔ انہوں نے استدعا کی تھی کہ نئے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ: اکبر ایس بابر نے PTI انٹرا پارٹی الیکشن کو فراڈ قرار دے کر مسترد کر دیا

اکبرایس بابر نے استدعا کی تھی کہ الیکشن کمیشن غیر جانبدار تیسرا فریق مقرر کرے جو الیکشن کی نگرانی کرے، شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کروانے تک انتخابی نشان ’بلا‘ استعمال کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی الیکشن محض دکھاوا، فریب اور الیکشن کمیشن کو دھوکا دینے کی ناکام کوشش تھی، فراڈ انتخابی عمل نے پی ٹی آئی ارکان کو ووٹ دینے اور انتخاب میں حصہ لینے کے حق سے محروم کر دیا جبکہ الیکشن ایکٹ 217 کے سیکشن 208 اور ذیلی شق 2 کی خلاف ورزی کی گئی۔

اکبر بابر نے درخواست کے ساتھ ویڈیو فوٹیج اور دیگر دستاویزات بھی جمع کروا دیں اور درخواست میں الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 208 کا حوالہ دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں