اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے عمران خان کا توہین عدالت پر جمع کرایا گیا جواب مسترد کرتے ہوئے 7 جون کو دوبارہ جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی توہین عدالت سے متعلق کیس کی ہونے والی سماعت 7 جون تک ملتوی کرتے ہوئے عمران خان کو جمع کرائے گئے جواب میں دوبارہ تبدیلی کا ایک اور موقع فراہم کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ عمران خان 7 جون کو دوبارہ جواب جمع کرائیں اور اپنے تازہ جواب میں کوئی ردوبدل کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں۔
*توہین عدالت کیس، چیف الیکشن کمشنر تحریک انصاف کے وکیل پربرہم
خیال رہے پچھلی سماعتوں میں توہین عدالت کیس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توہین عدالت کی جانب سے جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد عمران خان کے وکلاء نے الیکشن کمیشن میں تحریری جواب جمع کروایا تھا۔
عمران خان کے وکلاء نے موقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے حوالے سے بیان صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں دیا تھا اور اس وقت انہیں معلوم نہیں تھا کہ عدالت میں سماعت جا ری ہے۔
بعد ازاں الیکشن کمیشن نے عمران خان کے جواب کو مسترد کرتے ہوئے 7 جون کو نیا بیان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔