اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس : عمران خان پر 30 ہزار روپے کا جرمانہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے 30 ہزار روپے کا جرمانہ برقرار رکھا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس میں سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اپیل پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔

فیصلے میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے پشاور میں ضمنی انتخاب کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ریٹرننگ افسر کی جانب سے کی جانب سے عمران خان کو 30 ہزار روپے جرمانہ برقرار رکھا۔

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ عمران خان نے 3دن میں اپیل کرنا تھی، اس اپیل کاوقت گزر گیا تھا۔

خیال رہے پشاور ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی تھی ، جس پر ڈی ایم او پشاور نے عمران خان کو 30ہزار روپے جرمانہ کیا تھا۔

بعد ازاں عمران خان نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں