تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کی درخواست مسترد کردی اور فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں یوسف رضاگیلانی کی نااہلی اور نوٹیفکیشن رکوانے کی درخواست پر سماعت ہوئی ، رکن پنجاب کی سربراہی میں 4رکنی الیکشن کمیشن نے ایم این اے عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی۔

علی حیدر گیلانی کی ویڈیوز کو الیکشن کمیشن میں پیش کیا گیا ، بیرسٹر علی ظفر نے کہا ویڈیو میں علی حیدر ووٹ خراب کرنے کاطریقہ بتا رہے ہیں، جس پر ،ممبر الیکشن کمیشن پنجاب نے سوال کیا یہ ایم این ایز کیوں ان سے ملے؟ جو لوگ آفر کررہے ہیں، دونوں پارٹیز کا مفاد تھا تو وہ ملے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا ان کو ایکسپوز کرنے کےلئے ویڈیو بنائی گئی، جس پر ممبرکے پی الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ان ایم این ایزکوبھی بلانا چاہتے ہیں کہ وہ بتائیں کیوں ملے، اسی لئے کہا گیارشوت دینےاورلینےوالےدونوں جہنمی ہیں۔

اے آر وائی نیوز پرنشر ہونے والی علی حیدر گیلانی کی ویڈیو بھی الیکشن کمیشن میں پیش کی گئی ، ممبرکے پی نے سوال کیا جن کی ویڈیو دکھائی کیا ان ایم این ایز نے پیسے لیے؟ جس پر بیرسٹرعلی ظفر نے بتایا کہ ان ایم این ایزنےپیسے نہیں لیےانہیں پیشکش ہوئی، ان کو خریدنے کی کوشش کی گئی جو جرم ہے۔

دونوں ایم این ایزکےبیان حلفی الیکشن کمیشن کے سامنے پڑھ کرسنائے گئے، بیرسٹرعلی ظفر نے کہا ویڈیو جمیل احمد خان نےبنائی، بیان حلفی میں جمیل احمد خان نے کہا علی حیدرگیلانی نےمجھ سےرابطہ کیا اور پارٹی کے مفاد میں ویڈیو ریکارڈ کی۔

جمیل احمد کا کہنا تھا کہ علی حیدراپنےوالدیوسف رضاگیلانی کیلئےووٹ خریدرہےتھے، الیکشن کمیشن بلائے گا تو پیش ہوں گا۔

الیکشن کمیشن نے یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ، بعد ازاں درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کانوٹی فکیشن روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔

الیکشن کمیشن نے ویڈیواسکینڈل پر سماعت کیلئے 22مارچ کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے یوسف رضاگیلانی اور ان کے بیٹےعلی حیدرگیلانی کو نوٹس جاری کردیا۔

Comments

- Advertisement -