تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

الیکشن کمیشن نے عمران خان‘ جہانگیر ترین نااہلی ریفرنس خارج کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف درج نااہلی ریفرنسز خارج کردیے گئے‘ نعیم الحق نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی اشتہاری مہم کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کےمطابق آج بروز جمعرات اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمران خان اور پارٹی ترجمان نعیم الحق کے خلاف دائر نااہلی ریفرنسز کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں خارج کردیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے مختصر سماعت کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کو دونوں رہنما ؤں کو ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کیا‘ دونوں ریفرنسز اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے دائر کیے گئے تھے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف احتجاج کریں گے: نعیم الحق


تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کہا کہ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کو اپنے عہدے پر رہنے کا حق باقی نہیں رہا‘ آج سے ان کے خلاف احتجاج کریں گے۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ لاکھوں روپے فیس لینے والے وکلاء کچھ بھی ثابت نہیں کرسکے آج جھوٹ اور سچ کی فتح ہوئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسپیکر نے اپنے لیڈر کو بچانے کی کوشش کی ہے‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب اربوں روپے کے اشتہارات صرف اپنی تصاویر چھاپنے کے لیے خرچ کرتے ہیں اس معاملے پر الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہت جلد پانامہ کیس کا فیصلہ بھی آجائے گا، ان کے مطابق پاناما کیس کا فیصلہ مفروضوں پر نہیں حقائق پر مبنی ہوگا۔

مسلم لیگ ن کا ردعمل


پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما دانیال عزیز نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین میں جرات نہیں کہ خود کو عدالت کے سامنے پیش کریں ‘ وزیراعظم اپنی تین نسلوں کا حساب پیش کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ اور پھرسپریم کورٹ آف پاکستان میں جانے کا حق رکھتے ہیں‘ مخالف جتنے چاہے طاقتور وکیل کرلیں انہیں جواب دینا ہوگا۔

دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان غیرملکی فنڈنگ کے کیس میں نہیں بچ سکیں گے۔ انہوں نے اپنا کالا دھن سفید کرنے کے لیے خط لکھا تھا اگر ان میں ہمت ہے تو وہ خط پیش کریں۔

انا کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے پیسہ چوری کیا اور پھراس کا اعتراف کرکے واپس بھی کیا۔ احتساب کی باتیں کرنے والے دو سال تک نیب کے ڈی جی کا تقرر نہیں کرسکے۔انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ عمران خان نے لاک ڈاؤن کے نام پر عدالت کو دھمکی دی تھی۔

Comments

- Advertisement -