بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پنجاب اسمبلی کے اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار ساڑھے آٹھ کروڑروپے سے زائداثاثوں کے مالک ہیں تاہم ان کا اندرون یا بیرون ملک کوئی کاروبار نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے ارکان کے اثاثوں اور مالی گوشواروں کی تفصیلات جاری کردیں، جس میں بتایا گیا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار ساڑھے آٹھ کروڑروپے سے زائداثاثوں کے مالک ہیں تاہم ان کا اندرون یا بیرون ملک کوئی کاروبار نہیں ہے۔

دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار 2لگژری گاڑیوں اور 4ٹریکٹرز کے مالک ہیں اور ان کے پاس 20 تولے سونا بھی ہے جبکہ ، علیم خان کے اثاثے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد اور ان کے ذمہ چوہتر کروڑ سےزائد کی رقم واجب الادا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی بائیس کروڑ روپے سےزائد اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ صوبائی وزیر راجہ بشارت 2کروڑ 93 لاکھ سے زائد اثاثوں ،صوبائی وزیر راجہ راشدحفیظ 11 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔

دستاویزات میں بتایا گیا پی ٹی آئی کے اعجاز خان کےکل اثاثےصرف دو لاکھ 74 ہزار روپے ہیں، ان کے پاس گاڑی ہے نہ زیورات جبکہ اندرون یا بیرون ملک کوئی کاروباربھی نہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے اثاثوں کی مالیت اکتالیس کروڑ سے زائد ہے ، احمد خان باچڑ 5 کروڑ سے زائد، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان13کروڑ سے زائد اور رانا مشہود 5 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔

دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ سب سےغریب رکن پنجاب اسمبلی ساجدہ یوسف نکلیں ،جن کے بینک اکاؤنٹ میں صرف دو سو سترہ روپےہیں، ان کے پاس نہ تو کوئی گاڑی ہے نہ زیور اور نہ ہی اندرون وبیرون ملک کوئی پراپرٹی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ وزیر تعلیم پنجاب مرادراس صرف 24 لاکھ کےاثاثوں کےمالک ہیں ، ان کا اندرون و بیرون ملک کوئی کاروبار نہیں اور نہ ان پاس کوئی ذاتی گاڑی ہے نہ طلائی زیورات۔

صوبائی وزیرعمار یاسر 2کروڑ سے زائد اثاثوں ، یاسر ہمایوں6کروڑ سے زائد اثاثوں، سردار اویس لغاری 11 کروڑ سے زائد اثاثوں اور یاسمین راشد 2 کروڑ 39 لاکھ سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں