تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا، چیف الیکشن کمشنر نے کہا انصاف کے مطابق اس کیس کا فیصلہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی ، پی ٹی آئی کی طرف سے شاہ خاور الیکشن کمیشن پیش ہوئے۔

اکبر ایس بابر کی جانب سے مالیاتی ماہرارسلان وردگ نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ صرف ان اعدادوشمار پر بات کریں گے جو مبہم ہیں، یہ تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ یوکے سے پیسے آئے، اگرکوئی تسلیم شدہ حقیقت ہے تو دوبارہ کیوں دہرارہے ہیں۔

ارسلان وردگ نے کہا کہ کینیڈا سے ملی رقوم کے بارے میں کسی کو پتہ نہیں رقوم کس نے دیں، ووٹن کرکٹ لمیٹڈ سے فنڈ آئے ہم نے اس کا رجسٹریشن نمبر دے دیا ، یو اے ای کی کمپنی سے 49 ہزار ڈالر آئے لیکن فنڈز کے حوالے سے پی ٹی آئی نے انکار نہیں کیا اور نار وے ،فن لینڈ ،نیوزی لینڈ، آسٹریلیا کے ڈونرز کے تفصیلات نہیں بتائیں۔

جس پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نےبعد میں تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع کرا دی تھی تو مالیاتی ماہر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے چھپائے گئے 11 بینک اکاؤنٹس کی تصدیق کی ، بینک اکاؤنٹس میں 57ملین کی ترسیلات ہوئیں۔

ارسلان وردگ نے بتایا کہ اسکروٹنی کمیٹی کوڈونرز کی نامکمل تفصیلات فراہم کی گئیں ، 13ممالک سے فنڈنگ ہوئی لیکن اسکروٹنی کمیٹی کو نہیں بتایا گیا ، 2013کے ڈونرز کی تفصیلات جمع نہیں کرائی۔

وکیل پی ٹی آئی نے بتایا کہ ہم نے کچھ دن پہلے ڈونرز کی فہرست جمع کرا دی ہے ، جس پر مالیاتی ماہر نے کہا کہ فنڈنگ کے لیے بیرون ملک بنائی گئی کمپنیوں کی تفصیلات نہیں دیں۔

وکیل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ درخواست گزار کےفنانشل ایکسپرٹ ریبٹل والی کوئی بات نہیں کر رہے، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ آپ کیوں پریشان ہو رہے ہیں۔

مالیاتی ماہر نے کہا اسٹیٹ بینک سے 11اکاوئنٹس کی تفصیلات منگوائی جائیں، جس پر وکیل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جو رقوم مانیں ان پر شوکاز نوٹس جاری کیا جانا چاہیے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا آپ کل بات مکمل کرچکے ہیں دوبارہ بات کرنے کی ضرورت نہیں ،درخواست گزاراکبرایس بابر کا کہنا تھا کہ میں شکرگزار ہوں کہ آپ نے اس کیس کو سنا ، یہ کیس اور یہ بنچ پاکستان کی تاریخ رقم کرسکتا ہے۔

اکبرایس بابر نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس موقع ہے کہ سیاسی جماعتوں کو قابل احتساب بنائیں۔

دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نےپی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کافیصلہ محفوظ کرلیا ، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کیس مکمل ہوگیا دیگرپارٹیز کے کیس بھی جلد مکمل ہوں گے۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ میں فریقین کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ، کیس میں ماہر قانون دان پیش ہوئے ، بہت سے حساس کیسز سامنے آئے کمیشن نے اپنی کوشش کی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ملک کےلیےجمہوریت بہت اہم ہے ، ہمیں کسی قسم کی پریشانی نہیں کہ باہر کون کیا کہہ رہا ہے ، انصاف کے مطابق اس کیس کا فیصلہ ہوگا۔

Comments

- Advertisement -