ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر الیکشن کمیشن کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی کے بیان پر الیکشن کمیشن کا ردعمل آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات ملتوی کرانے کے سلسلے میں الزامات مسترد کرتے ہیں، عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش  کی گئی، 8 فروری کو انتخابات کروانے کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کا الیکشن کمیشن کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا، الیکشن کمیشن کے اجلاس میں آر اوز، ڈی آر اوز کی تقرری معطل کیے جانے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا اس حوالے سے لائحہ عمل جلد طے کیا جائے گا۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن ترجمان کا کہنا ہے کہ آر اوز، ڈی آراوز کی تقرریاں، ٹریننگ شروع کرچکے تھے مقصد شیڈول کا اعلان ہوتے ہی کاغذات نامزدگی کا اجرا اور وصولی کرنا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھا کہ ہم پہلے دن سے وقت پر انتخابات کے حامی ہیں، مطالبہ ہے کہ ریٹرننگ افسر جوڈیشل افسران عدلیہ  سے لیں، سول ججز یا سیشن ججز سے ریٹرننگ افسران لیے جائیں۔

بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھا کہ کل تک الیکشن کا شیڈول آجانا چاہیے تھا، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ الیکشن میں التوا کا جواز نہیں ہے، ملٹری کورٹس سے متعلق سپریم کورٹ نے فائنل آرڈر روکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے پانچ ججز نے فوجی عدالتوں کے خلاف فیصلہ دیا اب پانچ ججز نے حق میں فیصلہ دیا، سپریم کورٹ سے درخواست ہے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے، کسی صورت سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہونا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں