پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

الیکشن کمیشن نےکلثوم نوازسےمتعلق پی ٹی آئی کےخط کاجواب دےدیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز حلف نہ اٹھانے کے باوجود بھی رکن قومی اسمبلی رہ سکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے خط کا جواب دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کلثوم نواز حلف نہ اٹھانے کے باوجود بھی رکن قومی اسمبلی رہ سکتی ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 65 کے تحت ایوان میں بیٹھنے یا ووٹ دینے کے لیے حلف ضروری ہوتا ہے تاہم رکن قومی وصوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھانے کے حوالے سے آئین اور قانون میں کوئی ڈیڈ لائن موجود نہیں ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا جس میں اعتراض اٹھایا تھا کہ بیگم کلثوم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقہ 120 سے کامیابی حاصل کی ہے لیکن حلف نہیں اٹھایا اس لیے ان کی رکنیت معطل کی جائے۔


این اے 120 کا معرکہ کلثوم نواز نے سَر کرلیا، یاسمین راشد کو شکست


یاد رہے کہ رواں سال 17 ستمبرکو قومی اسمبلی کے حلقہ 120 کے انتخابات میں کلثوم نواز کامیاب قرار پائیں تھی جبکہ الیکشن کمیشن نے 27 ستمبرکوکلثوم نواز کی کامیابی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں