اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کے انٹرپارٹی کیس کو نمٹا دیا اور پارٹی کا انتخابی نشان بھی بحال کردیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی کیس کی سماعت کی۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے میاں فیصل عرفان پیش ہوئے، سماعت کے دوران انہوں نے کہا کہ آج مسلم لیگ ن کے صدر کے لیے انتخاب کرایا جا رہا ہے جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے ن لیگ انٹرا پارٹی کیس نمٹا دیا اور پارٹی انتخابی نشان بھی بحال کردیا۔
پاناما کیس: وزیراعظم نوازشریف نا اہل قرار
خیال رہے کہ رواں برس 28 جولائی کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے پانچ رکنی بنچ نے پاناما لیکس کے تاریخ ساز مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے سانق وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قراردیا تھا۔
مسلم لیگ ن کےنااہل صدرکوتبدیل کرنےکےلیےالیکشن کمیشن کا نوٹس جاری
بعدازاں 8 اگست کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کے نااہل صدر کو تبدیل کرنے کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے تھا کہ پارٹی کا صدر منتخب کرکے جلد آگاہ کیا جائے۔
مسلم لیگ ن نے پارٹی کےقائم مقام صدرسےمتعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا
یاد رہے کہ 21 اگست کو مسلم لیگ ن کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو لکھے گئےخط میں کہا گیا تھا کہ 45 دن میں پارٹی کا مستقل صدر منتخب کرلیا جائے گا۔
نوازشریف بلامقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر منتخب
واضح رہے کہ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد نا اہل ہونے والے سابق وزیراعظم نوازشریف مسلم لیگ ن کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔