ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

این اے 127 : الیکشن کمیشن کی حلقے کے نتائج کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر این اے 127 کے نتائج کا نوٹیفکیشن روکنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کو سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ موصول ہوگیا ، ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا اور لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر متعلقہ حلقے کا نوٹیفکیشن روکنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ جب تک عدالت کاحتمی فیصلہ نہ آجائے،نوٹی فکیشن جاری نہ کیاجائے۔

- Advertisement -

یاد رہے گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکر راجہ کی درخواست پر این اے 128 کا نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا تھا۔

وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ عدالت درخواست مسترد کرے کیونکہ یہ الیکشن کمیشن جا سکتے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ پولنگ ایجنٹ ہیں جنہیں وہاں سے نکالا گیا۔

وکیل سلمان اکر راجہ نے کہا تھا کہ ہماری ووٹوں کی گنتی کرانے کی استدعا نہیں ہے، ہماری استدعا تمام نتائج جمع کرنے سے متعلق ہے، آر او کا آرڈر چیلنج کیا ہے اس پر فیصلہ چاہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں