منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

فنڈز وقت پر نہ ملے تو انتخابی عمل متاثر ہو سکتا ہے، ذرائع الیکشن کمیشن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فنڈز کی کمی کا معاملہ وفاقی سیکرٹری خزانہ کے سامنے رکھ دیا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن سے وفاقی سیکرٹری خزانہ کی ملاقات ہوئی جس میں فنڈز کی کمی کا معاملہ زیرِ بحث آیا۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے، فنڈز کی کمی کے باعث مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ فنڈز وقت پر نہ ملے تو انتخابی پراسس متاثر ہو سکتا ہے۔ ملاقات میں سیکرٹری خزانہ نے فنڈز فراہمی کی یقین دہانی کرا دی۔

خیال رہے کہ 11 اپریل کو چیف الیکشن کمشنر کی زیرِ صدارت اجلاس میں انکشاف ہوا تھا کہ عام انتخابات میں مطلوبہ فنڈز کی فراہمی کے لیے مسلسل مسائل کا سامنا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا تھا تمام اقدامات کے نتیجے میں پنجاب، بلوچستان، سندھ اور اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں مشکلات ہیں اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ بلدیاتی الیکشن تاخیر کا شکار ہوجائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں