پیرمحل: الیکشن کمیشن نے فیصلے میں پاکستانی کمپنی کی فنڈنگ کو فارن فنڈنگ ظاہر کردیا، زین کاٹن پاکستانی شہری میاں اخترجاوید کی ملکیت ہے، جس نے پارٹی فنڈمیں 10ہزار روپےمالیت کا چیک دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے فیصلے میں سنگین غلطیاں سامنے آنے لگیں۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں مقامی کمپنی بھی شامل کردی ، زین کاٹن پرائیویٹ لمیٹڈ ملتان روڈپرواقع اور پاکستانی شہری میاں اخترجاوید کی ملکیت ہے۔
میاں اختر جاوید 2013 میں پی پی نواسی سے پی ٹی آئی کے امیدوار تھے، میاں اختر جاوید نے پارٹی فنڈ میں 10 ہزار روپے مالیت کا چیک دیا تھا۔
زین کاٹن پرائیویٹ لمیٹڈ1992میں فیصل آباد میں رجسٹرڈ کرائی گئی۔
کمپنی مالک میاں اخترجاوید نے اے آر وائی نیوزسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی ہمارے خاندان کی ملکیت ہے اور ہم پاکستانی شہری ہیں۔
میاں اخترجاوید کا کہنا تھا کہ زین کاٹن پرائیویٹ لمیٹڈ کا نام تبدیل کرکے زین ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ رکھا گیا ، بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کے نام بھی فنڈنگ کیس میں ڈال دیے گئے۔
کمپنی مالک نے کہا کہ بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کے نام فنڈنگ کیس میں ڈال کر زیادتی کی گئی ہے۔
اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا میاں اختر جاوید 10ہزار روپےزین کاٹن ملز سے فنڈ دیتے ہیں، ان کا نام بھی فنڈنگ کیس میں ڈال دیا گیا ، ان کا بیان بھی سامنے آگیا ہے، الیکشن کمیشن کی چارج شیٹ پڑھتےجائیں اتنےہی مضحکہ خیزانکشاف سامنے آرہے ہیں۔
میاں اختر جاوید 10000 روپے زین کاٹن ملز سے فنڈ دیتے ہے ان کا نام بھی فنڈنگ کیس میں ڈال دیا گیا ہے ان کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔ جیسے جیسے ECP کی چارج شیٹ کو پڑھتے جائے تو اتنی ہی مضحکہ خیز انکشافات سامنے آتے جارہے ہے pic.twitter.com/dyX77cIC0U
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) August 2, 2022