جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں، انتخابات کیلئے سات لاکھ سے زائد عملہ درکار ہوگا، تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن نے کل اجلاس طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کمر کس لی، عام انتخابات دوہزار اٹھارہ کی تیاریاں شروع کردیں، الیکشن کمیشن نے منصوبہ بندی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے،  سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں کمیٹی انتخابات کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لے گی۔


عملے کی تربیت رواں سال جولائی میں شروع ہوگی، الیکشن کمیشن


ذرائع کے مطابق انتخابات کیلئے سات لاکھ چونتیس ہزار افرادپرمشتمل عملہ درکار ہوگا، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے ساڑھے چھ لاکھ ملازمین کے نام موصول کرلئے ہیں، عملے کی تربیت رواں سال جولائی میں شروع ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے ستر فیصد پولنگ اسٹیشنز کی تصدیق کردی، اسی ہزار میں سے چھپن ہزار اسٹیشنز کی فہرست تیار کرلی گئی ہے، حساس اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے سیکیورٹی اداروں کی مشاورت سے نصب کیے جائیں گے، پریزائڈنگ افسران کو اسمارٹ فون دینے کی تجویز، جدید کمپیوٹرز،اسکینرز،فیکس مشینز اور دو ڈیٹاانٹری آپریٹرز بھی فراہم کیے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں