بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عملدرآمد : مخصوص نشستوں پر 77 ارکان کی رکنیت معطل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نےمخصوص نشستوں پر 77 ارکان کی رکنیت معطل کردی اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نےمخصوص نشستیں معطل کردیں اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا کہ اضافی نشستوں پر77 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی، قومی اسمبلی سے اضافی مخصوص نشستوں پر 22 منتخب ارکان ، 19خواتین اور 3 اقلیتی ارکان معطل ہوئے.

- Advertisement -

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کے پی اسمبلی سے اضافی مخصوص نشستوں پر 25 ارکان ، 21 خواتین اور 4 اقلیتی ارکان معطل کئے گئے،

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی سےاضافی مخصوص نشستوں پر 27ارکان ، 24 خواتین اور3 اقلیتی رکن معطل ہوئے جبکہ سندھ اسمبلی سے پیپلز پارٹی اورایم کیو ایم کی ایک ایک خاتون ممبر کی رکینت معطل کی گئی جبکہ پیپلز پارٹی کے ایک اقلیتی رکن بھی معطل ہوا.

پنجاب اسمبلی سےمسلم لیگ ن کی مخصوص نشست پر منتخب 21 ارکان معطل ہوئے ، پی پی،آْئی پی پی اور ن لیگ کی ایک ایک خواتین رکن کی رکنیت معطل کی گئی جبکہ مسلم لیگ ن کے2 اور پیپلز پارٹی کے ایک اقلیتی ممبر کی رکنیت معطل ہوئی۔

یاد رہے الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں پرارکان کوڈی نوٹیفائی نہ کرنے کی تجویز دی گئی تھی، ذرائع نے بتایا تھا کہ الیکشن کمیشن کےلا ونگ نے مخصوص نشستوں سےمتعلق اپنی رائےدی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اورپشاور ہائیکورٹ کافیصلے کالعدم قرار نہیں دیا، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کیا ہے، سپریم کورٹ کے حکم کے عین مطابق عمل درآمد کیا جائے۔

لاونگ نے رائے دی کہ فیصلے کےمطابق رکنیت معطل کی جا سکتی ہےڈی نوٹیفائی نہیں، الیکشن کمیشن نےسپریم کورٹ کےفیصلے پر لا ونگ سے رائے طلب کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں