اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

الیکشن کمیشن نے وزیرِاعظم کے کسان پیکج کا نوٹس لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کے کسان پیکج کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی اور سیکریٹری اطلاعات ونشریات کو طلب کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے وزیرِاعظم کے کسان پیکج کا نوٹس لے لیا ہے، سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے میڈیا کو بتایا کہ سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی سے کہا گیا ہے وہ الیکشن کمیشن میں پیش ہو کر ثابت کریں کہ وزیر اعظم کا اعلان کردہ کسان پیکچ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ہے ۔

اسکے علاوہ سیکریٹری اطلاعات و نشریات الیکشن کمیشن کو بتائیں کہ کسان پیکچ کے حوالے سے میڈیا پر اشہارات کیوں چلائے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل ہی وزیرِاعظم نواز شریف نے کسانوں کے لئے امدادی پیکیج کا اعلان کیا تھا،  اپوزیشن نے الزام لگایا کہ بلدیاتی الیکشن سے پہلے کسان پیکیج کا اعلان انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں