پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

چیف الیکشن کمشنر کا لاہور میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات کا نوٹس

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ نے لاہور کے حلقہ پی پی 167 میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات کا نوٹس لے لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے گزشتہ رات آئے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کو آئی جی پنجاب سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی ہے،

چیف الیکشن کمشنر نے آئی جی پنجاب کو واقعہ کی شفاف انکوائری کرا کر رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس انتظامیہ گن کلچر، تشدد اور تخریب کار عناصر سے سختی سے نمٹے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سیاسی وابستگی کو ملحوظ خاطر رکھے بغیر واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے

چیف الیکشن کمشنر نے انتظامیہ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی حکم دیا ہے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے دونوں سیاسی جماعتوں کے امیدواراوں شبیر گجر اور نذیرچوہان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور اسلحے کے استعمال پر نوٹس جاری کردیے ہیں، الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو کل ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کے سامنے پیش ہونے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات پی پی 167 میں ہونے والے ضمنی الیکشن سے قبل لیگی امیدوار نے پی ٹی آئی کے انتخابی دفتر پر دھاوا بول کر فائرنگ کر دی، جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے، جب کہ اس دوران پولیس تماشائی بنی رہی۔

پی ٹی آئی امیدوار شبیر گجر کے بھائی خالد گجر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیگی امیدوار نذیر چوہان نے ہمارے دفتر پر حملہ کیا اور ہمارے انتخابی پوسٹر اتار دیے۔

خالد گجر کا کہنا تھا کہ گاڑی کی ٹکر سے ان کا بیٹا زخمی ہوا جو جناح اسپتال میں زیر علاج ہے، انھوں نے بتایا کہ دفتر پر حملے کے مقدمے کے لیے ان کی جانب سے تھانے میں درخواست بھی دے دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں