بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کے پی: انتخابی مہم میں سرکاری مشینری کے استعمال پر الیکشن کمیشن کا نوٹس

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ خیبر پختونخوا میں انتخابی مہم کے دوران سرکاری مشینر کے استعمال پر نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کے پی میں انتخابی مہم میں سرکاری مشینری کا استعمال کیا گیا، وزیراعلیٰ محمود خان اور ان کی کابینہ کے ارکان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں کی جس کا سخت نوٹس لیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جلسوں کے لیے سرکاری مشینری اور ہیلی کاپٹر کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے، معاملے پر غور کے لیے اہم اجلاس پیر کو طلب کیا گیا ہے جس میں مناسب قانونی کارروائی پر غور کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو بھی پیر کے روز طلب کرلیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں