جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

الیکشن کمیشن کا سابق وزیراعظم عمران خان کے بیانات کا نوٹس،خطاب کا ریکارڈ طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کا ریکارڈ مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کے کمیشن مخالف بیانات کا نوٹس لے لیا اور عمران خان کے پشاور ورکر کنونشن سے خطاب کا ریکارڈ پیمرا سے طلب کر لیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی میں قائد خزب اختلاف حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور سینیٹر اعجاز چوہدری کے بیانات کا ریکارڈ بھی پیمرا سے طلب کیا۔

- Advertisement -

یاد رہے سابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر مسلم لیگ ن کا پلانٹڈ ایجنٹ ہے ہمیں اس پر اعتماد نہیں اب انکے اس عہدے پر رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں۔

سابق وزیراعظم نے کارکنوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سوشل میڈیا پر دستخطی مہم چلائیں گے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کارکنان لوگوں کو سمجھائیں کہ یہ پی ٹی آئی نہیں بلکہ پاکستان کی جنگ ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں