منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

مریم نواز مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر رہیں گی ،الیکشن کمیشن کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کیخلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے فیصلہ دیا کہ مریم نواز مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان ںے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی بطورپارٹی نائب صدر کی اہلیت سے متعلق فیصلہ سنادیا۔

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی مریم نوازکے پارٹی عہدے کیخلاف درخواست مسترد کردی اور کہا مریم نوازمسلم لیگ ن کی نائب صدربرقراررہیں گی لیکن پارٹی صدر موجود نہیں ہو گا تو مریم نواز اختیارات استعمال نہیں کر سکیں گی۔

گذشتہ روز چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3رکنی کمیشن نے سماعت کی تھی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

دوران سماعت وکیل ملیکہ بخاری نے عدالت کوبتایا کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 203 کو آئین کے آرٹیکل 62, 63 کے ساتھ پڑھا جائے تو مریم نواز پارٹی عہدے کے لئے نا اہل ہیں۔

مسلم لیگ ن کے وکیل جہانگیر جدون نےدلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ درخواست گزار مریم نواز کی تقرری سے متاثرہ فریق نہیں ہے، مسلم لیگ ن کے الیکشن چیلنج ہونے پر سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کاکہناتھا کہ اس کیس میں پارٹی الیکشن چیلنج ہوا تھا، یہاں بات ایک شخصیت کے تقرر کی ہو رہی ہے۔

مریم نواز کےوکیل نے بے نظیر بھٹو کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کا حوالے دیتے ہوئے کہا تھا کہ آرٹیکل 17 اور بے نظیر بھٹو کیس کے مطابق آئین کو قانون کی کسی شق کے مطابق نہیں پڑھا جاسکتا نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ پارٹی صدارت کے علاوہ کسی اور عہدہ کےلئے نہیں، کسی بھی عدالت کے پرانے فیصلوں کے مطابق فیصلے کرنا الیکشن کمیشن کےلئے لازم نہیں۔

جس پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ یہ آئین کے آرٹیکل 190 میں ایسا کوئی اختیار نہیں ہے۔

یاد رہے تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ نےمریم نوازکے پارٹی عہدے کوچیلنج کررکھاہے، جس میں بیرسٹر ملیکہ بخاری، میاں فرخ حبیب، جویریہ ظفر اور کنول شوذب درخواست گزاروں میں شامل ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے مریم نوازعدالت سےسزایافتہ ہیں اس لئے وہ سیاسی عہدہ رکھنے کی اہل نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں