اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکینِ پارلیمنٹ کے اثاثوں کی چھان بین کافیصلہ کرلیا ہے،یکم دسمبر سے جانچ پڑتال کا آغاز ہو گا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکینِ اسمبلی کے اثاثوں کی چھان بین کا فیصلہ کیا ہے جس کی باضابطہ منظوری دیدی گئی ہے اور یکم دسمبر سے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کا کام شروع ہوگا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکام کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا پولیٹکل فنانس ونگ دیگر اداروں کی مدد سے اثاثوں کی جانچ پڑتال کرے گا۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام اراکینِ پارلیمنٹ کے اثاثوں کی چھان بین کی جائے گی اور ضرورت پڑنے پر ایف بی آر، نیب اور دیگر اداروں سے بھی مدد لی جائے گی۔
واضح رہے اراکینِ اسمبلی انتخابات سے قبل اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کراتے ہوئے اپنے اور اپنے اہلِ خانہ کے نام موجود جائیداد اور اثاثہ جات کی مکمل تفصیلات فراہم کرتا ہے جب کہ ہر دو یا تین سال بعد اثاثہ جات کی جانچ پڑتال کی جا تی ہے۔
اثاثہ جات میں کسی قسم کی ہیر پھیر پائے جانے پر الیکشن کمیشن متعلقہ ایم پی اے، ایم این اے یا سینیٹرز کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لینا کا اختیار بھی رکھتا ہے۔