تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

پنجاب اور کے پی میں انتخابات، الیکشن کمیشن کا فنڈز کیلیے وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ

سپریم کورٹ کے پنجاب اور کے پی میں 90 روز میں انتخابات کرنے کے احکامات پر الیکشن کمیشن نے فنڈز کی فراہمی کے لیے وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 90 روز میں عام انتخابات کرانے کے احکامات کے بعد الیکشن کمیشن نے فنڈز کی فراہمی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی براہ راست نشریات دیکھنے کے لیے کلک کریں:

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن دونوں صوبوں میں انتخابات کا تخمینہ لگا چکا ہے۔ پنجاب اور کے پی میں الیکشن کرانے پر 35 ارب روپے سے زائد کے اخراجات آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اس حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کرے گا اور ان سے وزارت خزانہ کو انتخابات کے لیے فوری فنڈز جاری کرنے کی ہدایت دینے کی درخواست کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن اپنے مراسلے میں وزیراعظم سے دونوں صوبوں میں سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ وزارت داخلہ اور خزانہ کے عدم تعاون پر کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -