کوئٹو: جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں صدارتی امیدوار کو انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ کرکے موت کی نیند سلادیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدارتی امیدوار فرنینڈو کو اُس وقت گولی ماری گئی جب وہ انتخابی ریلی کے بعد گاڑی میں جارہے تھے۔
سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے ایکوا ڈور کے موجودہ صدر نے فرنینڈو کے قتل کی تصدیق کردی ہے۔
- Advertisement -
غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صدارتی امیدوار کوگاڑی میں بیٹھتے ہوئے گولیاں ماری گئیں جبکہ حملہ آور کو پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاک کردیا۔
واضح رہے کہ جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں صدارتی الیکشن سے قبل حالات کشیدہ ہیں، جبکہ ایکواڈور میں صدارتی انتخابات 20 اگست کوہونے ہیں۔