جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

قطر، یو اے ای، کویت اور بحرین کی اہم شخصیات کیلئے مویشی برآمد کرنے کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نےقطر، یو اے ای، کویت اور بحرین کی اہم شخصیات کیلئے مویشی برآمد کرنے کی منظوری دے دی، خلیجی ممالک کو بکریاں،بھیڑیں،اونٹ،گائے،بھینسیں ،بیل برآمد کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے چار خلیجی ممالک کو مویشی برآمد کرنے کی منظوری دے دی ، چارخلیجی ممالک کو 16ہزار 750مویشی برآمد کرنے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ سےسرکولیشن کےذریعےوزارت خارجہ کی سمری کی منظوری لی گئی، مویشی قطر،یو اے ای،کویت،بحرین کی اہم شخصیات کیلئےبرآمدکئےجائیں گے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ زندہ جانوروں کی برآمدپرپابندی میں خصوصی نرمی کی منظوری دی گئی، قطرکےشیخ عبد اللہ بن خالد بن حماد التھانی کیلئے4ہزارمویشی ،اور قطر کے شیخ محمد بن فیصل التھانی کیلئے ساڑھے 3ہزار مویشی برآمد کئے جائیں گے۔

ذرائع نے کہا کہ قطر کے شیخ فیصل بن نصر الثانی کیلئے2ہزار 300مویشی ، قطر کے شیخ علی بن عبداللہ الثانی کیلئے 3ہزار مویشی ، یو اے ای کے شیخ احمد بن خالد القاسمی کیلئے2ہزار 500 مویشی برآمد ہوں گے۔

اس کے علاوہ بحرین کے شیخ محمد بن عیسٰی بن سلمان الخلیفہ کیلئےایک ہزار مویشی اورکویت کے شیخ عبدالعزیزجبرالحامد الصباح کیلئے450 مویشی برآمد کئے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک کو بکریاں،بھیڑیں،اونٹ،گائے،بھینسیں ،بیل برآمدکئے جائیں گے، مویشی برآمد کرنے کا فیصلہ خلیجی ممالک کی درخواست پر کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں