تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایدھی فاؤنڈیشن کا فلسطین کے لیے امدادی ٹیم بھیجنے کا اعلان

اسلام آباد: ایدھی فاؤنڈیشن نے فلسطین میں فلاحی کاموں کے لیے اپنی امدادی ٹیم بھیجنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کے موجودہ سربراہ فیصل ایدھی نے امدادی ٹیم فلسطین بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے فلسطینی حکام کو ویزے اجرا اور اجازت سے متعلق خط ارسال کیا۔

فیصل ایدھی کی جانب سےفلسطینی حکام کو ارسال کیے جانے والے خط میں قدرتی آفات،حادثات میں کام کرنے کے وسیع تجربے کا ذکر کیا گیا ہے۔

ایدھی حکام نے اپنی 5 رکنی ٹیم بھیجنے کے لیے فلسطینی اتھارٹی سے تعاون اور ویزے جاری کرنے کی اپیل کی۔

مزید پڑھیں: فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

ایدھی فاؤنڈیشن نے فیصل ایدھی، محمد سعد ایدھی، محمد احمد، اقرار الحسن، ناصرعزیز کو فلسطین کے ویزے جاری کرنے کی درخواست کی۔خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کی رضاکار ٹیم جنگ میں زخمیوں کی امداد کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق ایدھی حکام نے آج فلسطینی سفیر سے ملاقات کر کے خط اُن کے حوالے کیا۔ جس پر فلسطینی سفیر نے ایدھی فاؤنڈیشن کی پیشکش کو سراہتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Comments

- Advertisement -