اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سال 2018: کراچی میں 797 افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایدھی فاؤنڈیشن نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران اپنی کارکردگی کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سال میں شہرِ قائد میں 797 افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق سال 2018 میں ایدھی فاؤنڈیشن نے اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک سال میں 797 افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک جب کہ 16 ہزار 980 زخمی ہوئے۔

[bs-quote quote=”یکم جنوری سے 31 دسمبر تک 1 سو 11 افراد نے خود کشی کی، 37 افراد ٹرین سے کٹ کر، 93 ڈوب کر اور 51 جل کر جاں بحق ہوئے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ایدھی ترجمان”][/bs-quote]

- Advertisement -

ترجمان ایدھی نے بتایا کہ سال 2018 میں 1260 لاوارث میتوں کی تدفین ایدھی قبرستان میں کی گئی، 305 میتوں کو بائیو میٹرک، 170 کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کیا گیا۔

8 ہزار 924 میتوں کو غسل اور کفن دفن کے لیے سہراب گوٹھ سرد خانے میں رکھوایا گیا، جب کہ مجموعی طور پر ایک سال کے دوران 3200 لاوارث میتوں کو سرد خانے میں رکھوایا گیا، ایدھی موسیٰ لین میں 910 میتوں کو امانتاً رکھوایا گیا۔

ترجمان ایدھی کے مطابق یکم جنوری سے 31 دسمبر تک 1 سو 11 افراد نے خود کشی کی، 37 افراد ٹرین سے کٹ کر، 93 ڈوب کر اور 51 جل کر جاں بحق ہوئے۔

ترجمان نے بتایا کہ سال 2018 میں 60 فی صد حادثات موٹر سائیکل سواروں کے ہوئے، کراچی میں ہونے والے دھماکوں میں 45 افراد ہلاک جب کہ 134 زخمی ہوئے۔


یہ بھی پڑھیں:  سال 2018: رینجرز آپریشنز میں 2 ہزار سے زائد دہشت گرد گرفتار


رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2018 میں 8 ہزار 380 مریضوں کو رعایتی چارجز پر بیرون شہری سروس فراہم کی، 2018 میں 819 لاوارث، ذہنی مریضوں اور معذوروں کو داخل کیا گیا۔

7 سو 10 مردوں کو ورثا کے حوالے کیا گیا، 610 عورتوں کو داخل، جب کہ 319 کو ورثا کے حوالے کیا گیا، 1920 گم شدہ بچوں کو بھی ورثا کے حوالے کیا گیا۔

سال 2018 میں 60 فی صد یتیم اور بے سہارا بچوں کو چائلڈ ہوم ایدھی ولیج میں داخل کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں