لاہور : پی آئی اے کے عملے نے ایدھی فاﺅنڈیشن کی دو نومولود بچیوں کو ایدھی رضا کار سمیت جہاز سے باہر نکال دیا
تفصیلات کے مطابق پروازوں میں گھنٹوں کی تاخیر اور وی آئی پی پروٹوکول پر بین الااقوامی اصولوں پر سودا کرنے والی پی آئی اےکو دوشیر خوار بچیوں کے معاملے پر قواعدوضوابط یاد آگئے۔
لاہور سے کراچی ایدھی سینٹر منتقل کئے جانے والی دونومولود بچیوں اور ایدھی رضا کار کو پائلٹ اور عملے نے جہاز سے یہ کہہ کر باہر نکال دیا کہ دو بچیوں کے ساتھ دو سنبھالنے والے ہونے چاہیئں۔
حالانکہ بچوں کے پاس ٹکٹس اور بورڈنگ کارڈز بھی موجود تھے اس کے باوجود رضا کار کو بچیوں سمیت دھکے دے کر باہر نکال دیا گیا۔
ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی لاوارث بچوں کو جہاز کے ذریعے کراچی منتقل کیا جاتا رہا ہے مگر ایسا واقعہ کبھی نہیں ہوا۔ بچیاں ایدھی جھولے سے ملیں تھیں۔