تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

سب سے عمر رسیدہ پینگوئن کو لومڑی نے مار ڈالا

لندن: برطانیہ کے ایڈنبرگ چڑیا گھر میں موجود سب سے عمر رسیدہ مادہ پینگوئن کو لومڑی نے مار دیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ایڈنبرگ چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لومڑی رات کے وقت پینگوئن انکلوژر میں گھس گئی اور وہاں موجود سب سے قدیم پینگوئن مسز وولووٹز پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے اس کی موت ہوگئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لومڑی کے حملے سے انگلوژر میں موجود دیگر پینگوئن خیریت سے ہیں۔

چڑیا گھر کے سربراہ نے پینگوئن کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” مسز وولووٹز ایک بڑی شخصیت تھی، ہم ان کی کمی محسوس کریں گے، انہوں نے کہا کہ 35 سالہ پینگوئن عملہ اور چڑیا گھر کی سیر کو آنے والے شرکا کے پسندیدہ تھے۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ نے کہا کہ عملہ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا جاتا تھا لیکن جنگلی جانوروں کی جانب سے خطرہ ہمیشہ موجود رہتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں انگلوژز کی باؤنڈری کو مضبوط بنانے کے لیے مزید کیا کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایڈنبرگ چڑیا گھر میں یورپ کا سب سے بڑا پینگوئن گھر ہے، جہاں تین اقسام کی 100 سے زائد پینگوئن موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -