اسلام آباد : چیف جسٹس آصف کھوسہ نے ایک ہی وقت میں 2 نوکریوں سے متعلق کیس میں ریمارکس میں کہا اس ملک میں سب سے بڑا مسئلہ جھوٹ اور دھوکے کا ہے، پڑھے لکھےلوگ دھوکا دیں گے تو پھر ان پڑھ کیا کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے لبنیٰ بلقیس کی ایک ہی وقت میں 2 نوکریوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
وکیل نے بتایا لبنیٰ بلقیس 2009 میں 9ویں گریڈ میں سٹی اسکول ٹیچرلگیں، 2012 میں کنٹریکٹ پر 17ویں گریڈ کی لیکچرار لگیں، جب لیکچرارکی نوکری شروع کی توایک سال کیلئےاسکول سےچھٹی لی، بعد میں کنٹریکٹ مزیدبڑھ گیااورلیکچرارشپ کی نوکری جاری رکھی۔
چیف جسٹس نے کہا سٹی اسکول ٹیچر والی تنخواہ بھی اکاؤنٹ میں آتی رہی، جس پر وکیل لبنیٰ بلقیس نے بتایا ہم نےتمام تنخواہیں واپس کردی ہیں۔
حقائق کو جھٹلایا نہیں جا سکتا، ایک ہی وقت میں 2نوکریاں جاری رکھیں جوکہ جرم ہے، چیف جسٹس
جسٹس آصف کھوسہ نے ریمارکس میں کہا آپ نےدھوکادیا، 3 سال بعدجاکراسکول سےاستعفیٰ دیا، آپ نےتوانگریزی کےمحاورےپرعمل کیاہے، آپ حقائق کونہیں جھٹلاسکتے، ایک ہی وقت میں 2نوکریاں جاری رکھیں جوکہ جرم ہے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا اس ملک میں سب سےبڑامسئلہ جھوٹ اوردھوکےکاہے، پڑھےلکھےلوگ دھوکادیں گے تو پھران پڑھ کیاکریں گے، آپ نےسوچا فاٹا کا معاملہ ہے کسی کو پتہ نہیں چلےگا۔
چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ کیا کہ اس کے بعد تو آپ کسی پبلک سروس کے حقدار ہی نہیں رہتے۔چیف جسٹس نے کہاکہ پہلی غلطی ہی آخری غلطی ہوتی ہے۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے ایک ہی وقت میں دو نوکریاں کرنے سے متعلق درخواست واپس لینے پر خارج کر دی۔